لانگ مارچ: پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 16 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں شعیب شاہین، ملک عامر علی اور دیگر کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روک دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔ ملک عامر علی اور دیگر کی جانب سے وکلا شعیب شاہین اور ریاست آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت شعیب شاہین نے مؤقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ سے قبل ایک مرتبہ پھر گرفتاریاں اور چھاپے شروع ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

شعیب شاہین نے الزام عائد کیا کہ چھاپوں کے دوران گھروں سے سامان اور رقم بھی لے لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود مریض ہیں لیکن ان کی فیملی کو بھی مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ گھروں سے خواتین، بچوں اور بچیوں کو بھی اٹھا کر لے جایا جاتا ہے۔ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس حوالے سے بیان حلفی اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شعیب شاہین نے استدعا کی کہ عدالت ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرکے کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے مقرر کردے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ ایس ایس پی آپریشنز کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں اور اس حوالے سے حکم بھی جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، جبکہ شعیب شاہین، ملک عامر علی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں