عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 16 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت تین ہفتوں کےلئے ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اٹارنی جنرل پیش ہوئے، دوران سماعت اٹارنی جنرل نے آئینی عدالت کے حکم نامے کا متن پڑھ کر سنایا۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ آئینی عدالت کے حکم میں مقدمات کا ریکارڈ منگوا کر انہیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مقدمات مقرر کرنے‘‘ کا لفظ انہیں تنگ کر رہا ہے اور عدالت آئین کی منشا سمجھنا چاہتی ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ عدلیہ کے درمیان باہمی احترام کے قائل ہیں، سوالات کا منفی مطلب نہ لیا جائے، یہ صرف معاملہ سمجھنے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک

اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کے مطابق آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ ہی نہیں بلکہ کیسز بھی منگوا سکتی ہے۔ آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار آئین میں واضح ہیں۔

جسٹس شاہد وحید نے سوال کیا کہ آئینی عدالت کے حکم میں لکھا ہے کہ وہ تعین کرے گی کہ بنیادی حقوق کے کیسز کون سن سکتا ہے، جبکہ بنیادی حقوق کا معاملہ تو ہر کیس میں ہوتا ہے۔ شفاف ٹرائل کا بنیادی حق ہر فوجداری کیس میں سامنے آتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ آئینی عدالت کے سوالات پر کوئی بات نہیں کریں گے، تاہم عدالتی دائرہ اختیار کے نکتے پر معاونت کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ ملک میں آئین، قانون اور قرآن کریم سے اوپر کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں سپریم کورٹ کے دیے گئے فیصلے کا آئینی عدالت پر اطلاق ہوگا یا نہیں؟

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ فیصلوں کے اطلاق سے متعلق آرٹیکل 189 واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا شریعت بینچ قرآن و سنت کی تشریح کر سکتا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ آئینی عدالت قرآن و سنت کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی اور وہ صرف آئین کی تشریح کر سکتی ہے، جبکہ آئین کی تشریح کے علاوہ تمام معاملات سپریم کورٹ کے پاس ہیں۔

دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ کیا عدالت آج درخواستیں خارج کر دے یا سماعت نہ کرے؟ کیا سپریم کورٹ آئینی عدالت کے حکم کی پابند ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین ہونا ہے کہ آئینی عدالت کہاں کہاں سے ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ مناسب ہوگا عدالت کیس پر سماعت موخر کر دے۔

سرکاری افسران کی عدم پیشی پر عدالت برہم

سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، تاہم کوئی سرکاری افسر پیش نہیں ہوا۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اعتماد و روابط کا شدید فقدان چل رہا ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال کیا کہ کیا جیل سپرنٹنڈنٹ کے وارنٹ جاری کر دیے جائیں؟

اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ ایک موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے افسران یہ سمجھ بیٹھے ہوں کہ آج سماعت ہی نہیں ہوگی۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ حکومت نے نظرثانی درخواست میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نجی ہسپتال میں علاج نہیں ہوسکتا، جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کی ملاقاتوں سے متعلق بھی سوالات

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ علاج سرکاری یا نجی ہسپتال میں ہوگا، یہ نکتہ فی الحال سائیڈ پر رکھ دیں۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کے آرڈر کے باقی حصے پر عمل ہو رہا ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرائی گئیں اور کیا بچوں سے بات کرائی گئی؟

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات آپریشنل ہیں اور وہ ان معاملات کو بھی چیک کر لیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے تین ہفتوں کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں