وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ جاری کیا، پولیس نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں پاسپورٹ بلاک کرنے کی استدعا کی تھی

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پاسپورٹ بلاک کرنےکا حکم دیا ہے۔

اے ٹی سی نے اسدقیصر، شہرام ترکئی، جنیداکبر، شاہد خٹک، عمر ایوب، بابر سلیم، یروزیر،شاہ احد، شیر علی ارباب، اقبال آفریدی، ڈاکٹر امجد کا پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارشدعمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: "لانک مارچ ہو گی" پی ٹی آئی کا حکومت کو دوٹوک پیغام

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس مقدمے میں نامزد ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردی کے فروغ جیسے سنگین الزامات ہیں، ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونے میں بھی ناکام رہے۔

عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، تفتیشی افسر کی ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں