محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Pakistan Weather Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published September, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں موسم نے کروٹ لے لی، لاہور میں بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے 95 فیصد امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے، لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی دن کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضائی معیار تسلی بخش ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں