وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثیوں کے حملوں کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 13 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آج شام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں سویلین اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر حالیہ حوثی حملوں کی سخت مذمت کی اور سعودی قیادت سمیت مملکت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں جو عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کنٹرول کرنا ہے تو 100 کلومیٹر اندر آکر دکھائیں، پاسداران انقلاب

انہوں نے سعودی ولی عہد کی قیادت اور وژن کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان موجودہ مشکل حالات میں دانش مندانہ قیادت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وہ خود خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن سے متصل علاقے پر حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں اس وقت ایران نواز حوثیوں اور اور سعودی حمایت فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ دونوں فوجوں کے درمیان جھڑپیں ملک کے دو اہم حکومتی مراکز طائز اور مارب کے اطراف میں ہو رہی ہیں، جہاں حوثی جنگجو پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں حکومتی فورسز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84 ▼ 0.28
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.23 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.68 ▼ 0.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,970 ▼ 5,016
Gold 22K Per Tola 414,306 ▼ 4,598
Gold 21K Per Tola 395,474 ▼ 4,389
Gold 18K Per Tola 338,978 ▼ 3,762
Silver Per Tola 6,702 ▼ 296
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 101.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں