سرکاری کالجز میں تقریبات پر پابندی، اہم احکامات جاری
جاری کردہ احکامات کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں مختلف تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔
حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی تنظیم، گروپ یا طلبہ کے پلیٹ فارم کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کالج میں تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے متعلقہ سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
احکامات میں تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی تنظیم یا گروپ کی جانب سے بغیر اجازت سرگرمی کے انعقاد کی اجازت نہ دی جائے۔
حکام نے کالجز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کسی تقریب، تنظیمی پروگرام یا سرگرمی کی منظوری نہ دی جائے۔
بلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات پر پابندی کے فیصلے کے بعد کالج انتظامیہ کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں، جبکہ پرنسپلز کو جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم اعلان
واضح رہے کہ جاری احکامات کے تحت پابندی تمام سرکاری بوائز اور گرلز کالجز سمیت پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز پر عائد ہوگی۔
حکام نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی غیر مجاز سرگرمی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔