موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم اعلان

Motorway M2
فائل فوٹو
Updated | Published September, 13 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر سڑک کی مرمت کے باعث بعض لینز عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ باؤنڈ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ حصے میں پیچ ورک شروع کردیا گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے دوران سڑک کی دوسری اور تیسری لین تقریباً 200 سے 250 میٹر تک بند رکھی گئی ہیں۔ متاثرہ مقام پر سڑک کی تعمیر، مرحلہ وار بھرائی اور دیگر ضروری مرمتی کام کیا جا رہا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متاثرہ مقام پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرمتی حصے کے اطراف کونز اور ڈائیورژن بورڈز نصب کردیئے گئے ہیں تاکہ ڈرائیورز کو راستے میں ہونے والی تبدیلی سے بروقت آگاہ کیا جاسکے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام والے مقام پر پہنچتے ہی گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اوورٹیکنگ سے گریز کرتے ہوئے انتہائی احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا علی امین گنڈا پور کو بڑا سیاسی جھٹکا

حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ موٹروے پر سفر کے دوران ٹریفک سائنز اور پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84 ▼ 0.28
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.23 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.68 ▼ 0.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,970 ▼ 5,016
Gold 22K Per Tola 414,306 ▼ 4,598
Gold 21K Per Tola 395,474 ▼ 4,389
Gold 18K Per Tola 338,978 ▼ 3,762
Silver Per Tola 6,702 ▼ 296
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 101.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں