سہیل آفریدی کا علی امین گنڈا پور کو بڑا سیاسی جھٹکا

Ali Amin Gandapur
فائل فوٹو
Updated | Published September, 13 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے، صوبائی حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ صفر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں مسلسل سامنے آ رہی ہیں، علی امین گنڈاپور کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فون نمبر بلاک کیے جانے کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

قومی اسمبلی کے رکن فیصل امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے ترقیاتی فنڈز روکے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی آخری ریلیز جس کی مجموعی مالیت 43 ارب روپے تھی،اس میں ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے صرف 8 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

فیصل امین گنڈاپور کے مطابق ڈی آئی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر 50 سے 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کام مکمل ہو چکا ہے، تاہم اس رقم کے واجبات ابھی باقی ہیں، مالی سال 2026-27 کیلئے ان منصوبوں کو صفر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ نعیم الرحمان کا 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

انہوں نے مزید بتایا کہ اے ایس ڈی آئی کے تحت ڈی آئی خان کے منصوبے کیلئے بھی رواں مالی سال کوئی رقم مختص نہیں کی گئی اور بجٹ میں اس منصوبے کی تخصیص صفر رکھی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے اس اقدام نے پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84 ▼ 0.28
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.23 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.68 ▼ 0.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,970 ▼ 5,016
Gold 22K Per Tola 414,306 ▼ 4,598
Gold 21K Per Tola 395,474 ▼ 4,389
Gold 18K Per Tola 338,978 ▼ 3,762
Silver Per Tola 6,702 ▼ 296
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 101.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں