لانگ مارچ: تحریک انصاف کی عدالت کو یقین دہانی
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کیے گئے ہیں
Updated 15 گھنٹے قبل | Published September, 12 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے عدالت کو سرکاری مشینری یا وسائل استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے عدالت کو یقین دلایا کہ احتجاج کے دوران کسی صورت سرکاری مشینری یا وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا ہے، جس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو آئندہ سماعت پر اس حوالے سے باقاعدہ بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے سرکاری مشینری اور وسائل کو سیاسی اجتماعات کے لیے استعمال نہ کرنے کے متعلق دی گئی یقین دہانی کو بھی تحریری حکم کا حصہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری آگئے
تحریری حکم کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کیے گئے ہیں۔
عدالت آئندہ سماعت پر سرکاری وسائل کے سیاسی اجتماعات میں استعمال سے متعلق معاملے کا مزید جائزہ لے گی۔