وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری آگئے

وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

عدالت نے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پولیس کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں سہیل آفریدی، شاہد خٹک، سالار کاکڑ، صدام ترین اور امجد علی کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

اسی طرح تھانہ رمنا اور کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک اور عاطف خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا

تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1228 میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عاطف خان، مینا خان، شفیع جان، نسیم علی شاہ، اقبال آفریدی اور عبدالغنی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وارنٹ جاری کیے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ ملزمان مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان سے تفتیش کیلئے گرفتاری ضروری ہے جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں