بیرون ملک سفر کیلئے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپاٹمنٹ
یہ پابندی تمام بین الاقوامی مسافروں پر لاگو ہوگی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 12 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپاٹمنٹ نے 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو بیرون ملک سفر کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ اب نادرا کا جاری کردہ ویکسینیشن کارڈ دکھائے بغیر کسی بھی مسافر کو بین الاقوامی پرواز میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ پابندی تمام بین الاقوامی مسافروں پر لاگو ہوگی، جبکہ عمرہ زائرین کو سفر پر روانہ ہونے سے قبل اپنے سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے منتخب ناظم خان واحد پی ٹی آئی میں شامل

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے تمام ائیرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمرہ زائرین سمیت تمام غیر ملکی سفر کرنے والے مسافروں کے ویکسینیشن کارڈز کی جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں۔ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی سول ڈسپنسری کو ہی واحد ویکسینیشن مرکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کم از کم 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔ انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں