ن لیگ کے رہنما شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق
شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے نزدیک اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر لاہور اپنے گھر کی طرف کار پر جا رہے تھے/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 12 2026 |
مریدکے (ویب ڈیسک) ضلع شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کےمطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے نزدیک اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر لاہور اپنے گھر کی طرف کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے کار سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مرید کے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سےتلاش کیا جا رہا ہے۔