پاسپورٹ فیس آن لائن ادا کرنے والے شہریوں کیلیے اہم وضاحت جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف راست کیو آر کوڈ اسکین کر کے قبول کی جائے گی

بیان میں کہا گیا کہ آئی بھی ایف ٹی کے ذریعے آئی بی اے این یا پاسپورٹ فیس آسان کے ذریعے پی ایس آئی ڈی کی گئی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی، تمام درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف مقررہ راست کیو آر کوڈ کے ذریعے ہی کریں۔

یاد رہے کہ اگست 2026 میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے کیش لیس پاسپورٹ فیس کا نظام آسان اور عوام دوست بنانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کا نوٹس، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران انہوں نے پاسپورٹ فیس کے کیش لیس ادائیگی کے نظام کا جائزہ لیا اور خود کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے پاسپورٹ فیس ادا کر کے عمل کی جانچ کی تھی۔

محمد علی رندھاوا نے جدید ڈیجیٹل اور کیش لیس ادائیگی کے نظام کی کارکردگی پر کامل اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے حکام کو سخت ہدایت جاری کی تھی کہ کیش لیس فیس کے نظام کو مزید آسان، تیز رفتار اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو لمبی قطاروں اور پریشانی سے بچایا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں