غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کا نوٹس، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس /فائل فوٹو
شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس /فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں

وزیراعظم نے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی موجودہ صورتحال اور لوڈ مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کی وفات پر معاونتی پیکیج میں بڑی تبدیلی، نیا پیکیج نافذ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آر ایل این جی کی فراہمی میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

شہباز شریف نے واضح ہدایت کی کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ریڈریسل کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ایک ہفتے کے اندر ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیوں کو فعال کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں تاکہ بجلی سے متعلق عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جاسکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں