27 ستمبرکا احتجاج مؤخرنہیں ہو گا، بیرسٹر گوہر کا واضح پیغام
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کرنےکا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کو دے رکھا ہے۔ ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھاگیا ہے، فی الحال حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، اس کی تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، حکومت سے ہمارا رابطہ رہتا ہے جس کو کبھی چھپایا نہیں گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری آگئے
بیرسٹر گوہر نے کہا احتجاج صرف پی ٹی آئی کا اکیلا فیصلہ نہیں بلکہ یہ تمام جماعتوں کی مشاورت سےکیاگیا ہے،27 ستمبر کے احتجاج میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا وزیراعظم کا خط موصول ہونا اچھی بات ہے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے خط پر کوآرڈینیشن کی جارہی ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود 10 ماہ سےہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔