نئی آٹو پالیسی منظور، ہائبرڈ گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ہنرمند پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
دستاویز کے مطابق چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس مزید کم کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ مقامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے پرزہ جات پر رعایتی سیلز ٹیکس 1 فیصد رکھنے کی تجویز بھی شامل ہیں۔
پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس سے مستثنی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای بائیکس اپلائی کرنے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
دوسری جانب گاڑیوں کو حاصل موجودہ سیلز ٹیکس رعایتی ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
چارجنگ اسٹیشنز کیلئے خام مال اور پرزہ جات پر بھی رعایتی کسٹم ڈیوٹی 1 فیصد رکھنے کی دی گئی ہے۔
نئی پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 سے کم کرکے 30 فیصد، ہائبرڈ ٹرک اور بسوں پر 30 سے 15 فیصد جبکہ ہائبرڈ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
تاہم نئی آٹو پالیسی کو حتمی شکل دینے سے قبل اکتوبر میں آئی ایم ایف سے مشاورت کی جائے گی۔
یعنی مجوزہ تبدیلیوں سے بعض ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان تو پیدا ہوتا ہے تاہم گاڑیوں کے سستے ہونے کا حتمی فیصلہ پالیسی کی منظوری اور دیگر ٹیکس و ڈیوٹی اقدامات کے بعد ہی واضح ہوگا۔