ای بائیکس اپلائی کرنے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

Punjab E-Bike Scheme
فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طلبہ و طالبات کیلئے ای بائیکس اسکیم کے تحت ڈرائیونگ سیکھنے اور لائسنس کے حصول میں آسانی کیلئے نئے سکوٹی ٹریننگ سکولز اور جین زی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ای بائیک اسکیم میں طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے 5 سکوٹی ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ تمام لائسنس سینٹرز میں جین زی کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو سکوٹی لائسنس کیلئے شناختی کارڈ، ب فارم اور والدین یا سرپرست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد موٹرسائیکل لائسنس جبکہ 6 ہزار 546 جونیئر پرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ لاہور میں آبشار ڈرائیونگ سکول، لبرٹی خدمت مرکز اور گریٹر اقبال پارک میں سکوٹی ٹریننگ سکول قائم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس لائنز مناواں اور ایل او ایس فیروزپور روڈ پر بھی سکوٹی ٹریننگ سکولز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں خصوصاً خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ایل او ایس فیروزپور روڈ پر قائم سکوٹی سکول میں صرف خواتین کو مفت سکوٹی چلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے پہلے ہی ہزاروں خواتین ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرکے بااعتماد ڈرائیور بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی تعلیمی وظائف کیلئے رجسٹریشن کا آسان طریقہ جانیے

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ سکوٹی سکولز میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دے کر خودمختار اور بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ خواتین بااختیار ہوں گی تو معاشرے میں مثبت اور واضح تبدیلی آئے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں