بی آئی ایس پی تعلیمی وظائف کیلئے رجسٹریشن کا آسان طریقہ جانیے

BISP Education Wazaif
فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت تعلیمی وظائف حاصل کرنے کے خواہشمند والدین کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا، جس کے ذریعے اہل خاندان اپنے بچوں کو تعلیمی وظائف پروگرام میں شامل کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے کہ بچے کی والدہ بینظیر کفالت پروگرام میں اہل ہوں، اس کے علاوہ بچے کا نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم ب بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رجسٹریشن کے عمل کیلئے بچے کو ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جانا ہوگا، والدین کو بچے کا فارم ب اور وہ موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا جو پہلے سے بی آئی ایس پی کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہو۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد بی آئی ایس پی تحصیل دفتر سے انرولمنٹ سلپ حاصل کی جائے گی، اس سلپ کو بچے کے اسکول سے مکمل کروانا ہوگا، جس میں بچے کی کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر کا نام، ہیڈ ٹیچر کے دستخط اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کی جائیں گی۔

اسکول سے مکمل شدہ انرولمنٹ سلپ دوبارہ متعلقہ بی آئی ایس پی تحصیل دفتر میں جمع کروانا ہوگی، ضروری تصدیق اور دیگر مراحل مکمل ہونے کے بعد بچے کا تعلیمی وظیفہ جاری کردیا جائے گا۔

حکام کے مطابق تعلیمی وظیفہ جاری رکھنے کیلئے بچے کی اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری ضروری ہے، اگر بچہ اسکول تبدیل کرے تو والدین کو فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر کو اطلاع دینی ہوگی تاکہ ریکارڈ بروقت اپ ڈیٹ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک رزلٹ میں بڑی غلطی،عافیہ نعیم ری چیکنگ کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئیں

بی آئی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ پروگرام کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں، کسی بھی مرحلے پر اگر کوئی شخص پیسوں کا مطالبہ کرے تو اس کیخلاف فوری طور پر شکایت درج کرائی جائے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں