لاہور میں بسنت منانے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
اس سلسلے میں ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سٹی ٹریفک پولیس، ڈی آئی جی لاہور، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اور واسا حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران بسنت کے دوران شہریوں کی سہولت، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے متعلقہ حکام کو بسنت کے حوالے سے انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پتنگ اور ڈور بنانے کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور کو پتنگ بازوں کے ساتھ اجلاس کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ بسنت کے دوران قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور دیگر ضروری معاملات کو یقینی بنایا جاسکے۔
ہوم سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بسنت کے حوالے سے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ پلان میں شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی، انتظامی امور اور دیگر ضروری اقدامات کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریکٹرٹرالی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ پنجاب میں بسنت کے انعقاد کے حوالے سے حکومت کی جانب سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تہوار کے دوران شہریوں کی حفاظت اور انتظامی معاملات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے۔