ٹریکٹرٹرالی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

Thatta Accident
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published September, 9 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پیر جو گوٹھ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ پیر جو گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے تاروں کی زد میں آگئی۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد کو شدید کرنٹ لگا، جس کے باعث 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد مزدور تھے جو چاول کی فصل کاٹنے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ راستے میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی جدید ترین بغیر پائلٹ آبدوز پکڑ لی

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی جبکہ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات اور بجلی کے تاروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں