گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری! پنجاب حکومت کا ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ‘وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام (فیز ٹو) بیچ تھری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو تین ماہ تک 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ انٹرنز کو پیشہ ورانہ تربیت، فیلڈ ایکسپوژر، ماہرین کی رہنمائی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عملی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 50 فیصد نشستیں طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ غیر ملکی ڈگری ہولڈرز کے لیے بھی خصوصیات کوٹہ شامل ہے، امیدواروں کا انتخاب خودکار میرٹ پر مبنی سسٹم کے ذریعے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری
انٹرن شپ کے دوران جدید ایل ایم ایس پورٹل، ڈسٹرکٹ لیول کی معائنہ کاری، اور یو این ایف سی سی سی سے عالمی سطح کی سرٹیفکیشن کا موقع دیا جائے گا۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے فیلڈ دفاتر اور پالیسی یونٹس کے ساتھ کام کرنے اور ماحولیاتی منصوبوں پر عملی تجربہ حاصل ہوگا۔
اہلیت، رجسٹریشن اور آخری تاریخ
دلچسپی رکھنے والے گریجویٹس 18 ستمبر 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ تاہم کسی بھی معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1373 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔