پاک فوج کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں،36 دہشت گرد ہلاک

پاک آرمی/فائل فوٹو
پاک آرمی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اس دوران بھارتی پراکسیز، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 36 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے

24 گھنٹے میں مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں۔ 4 ستمبر کو مستونگ آپریشن میں فورسز نے 6 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ہلاک کیا جن سے گولہ بارود کے ذخیرے، دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات تباہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ کے علاقے شعبان میں کیا گیا جس میں 4 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر 26 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان باہر آئے تو اپنے خلاف سازشوں کا حساب لوں گا: علی امین گنڈاپور

قلات میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اس دوران 2 ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ادھر سبی میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹے میں بلوچستان بھر میں 48 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے، رواں سال مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار 188 ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی آپریشنز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں