عمران خان باہر آئے تو اپنے خلاف سازشوں کا حساب لوں گا: علی امین گنڈاپور

عمران خان باہر آئے تو اپنے خلاف سازشوں کا حساب لوں گا: علی امین گنڈاپور
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published September, 4 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی تحریک میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا، میرے خلاف سازش، غلط رویہ رکھنے والوں کو میں نے کچھ نہیں کہا، میرے لئے بانی کی رہائی اور پارٹی کی تحریک اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آخری پیغام وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد حکومت سے متعلق آیا تھا، پیغام تھا کہ حکومت جائے یا گورنر راج لگے، تاہم ڈرون حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

علی امین گنڈاپور نے موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور انہیں پارٹی ٹکٹ دلوانے میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں سہیل آفریدی کو ٹکٹ نہیں مل رہا تھا، تاہم انہوں نے کوشش کرکے ٹکٹ دلوایا اور بعد ازاں انہیں کابینہ میں بھی شامل کیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 ستمبر کو پارٹی کی جانب سے جن لوگوں نے قیادت کرنی ہے، یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں جلسے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسے کی اجازت دباؤ کے تحت اس شرط پر دی گئی تھی کہ وہ جتھا لے کر نہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو دن میں لاہور پہنچے اور شام 5 بج کر 5 منٹ پر شاہدرہ پہنچ چکے تھے، جہاں انہوں نے کنٹینر ہٹانے کی کوشش بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ بعد میں ان پر جان بوجھ کر تاخیر سے پہنچنے کا الزام لگایا گیا، جبکہ انہیں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے کہا گیا تھا۔، پارٹی کارکنوں نے 18 گھنٹے جدوجہد کے بعد راولپنڈی کے قریب پہنچنے پر اطلاع دی کہ اب جلسہ نہیں کرنا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک جرمانوں سے متعلق نئے احکامات سامنے آگئے

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 27 ستمبر کو اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کیلئے نکلیں گے، تاہم اس وقت لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں، اس روز پارٹی کا جو بھی پلان ہوگا، وہ اس پر عمل کریں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں