مری میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو نالے میں کیوں پھینکا؟
پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال کر والدین کو حراست میں لے لیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
مری (ویب ڈیسک) مری کی یوسی مسیاڑی گاوں گوہڑہ میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی ہے جبکہ والدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ماں نے کہا کہ اس کے پہلے ہی سے 6 بچے ہیں، وہ مزید بچے نہیں پال سکتی۔