پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف میں اضافہ
تعلیمی وظیفے کی رقم 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کر دی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے ملازمین کے آٹسٹک بچوں کیلئے تعلیمی وظیفے کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس سے اہلکاروں کے خاندان کو اضافی مالی سہولت ملے گی۔
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی ہدایت پر تعلیمی وظیفے کی رقم 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وظیفے میں اضافے کا مقصد پولیس ملازمین کے آٹسٹک بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے اور ان کی ضروریات میں خاندانوں کی معاونت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا طلبہ کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے ذریعے ملازمین کے بچوں کو تعلیم اور ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔