مومنہ اقبال ہراسگی کیس میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ بری

اداکارہ مومنہ اقبال
لاہور کے سیشن کورٹ میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں جے آئی ٹی نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

لاہور کے سیشن کورٹ میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کیس کی سماعت کی، مومنہ اقبال کی جانب سے عدنان احسان ایڈوکیٹ جب کہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے مقدمے کی تفتیش تبدیل کر کے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔ تفتیش کے دوران ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور دونوں کی گرفتاری درکار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی خانہ کعبہ کے سامنے خصوصی دعا، ویڈیو وائرل

تفتیشی افسر کے بیان کے بعد ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔

دوسری جانب مومنہ اقبال کے وکیل نے تفتیشی عمل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ نئے تفتیشی افسر نے مکمل تحقیقات کیے بغیر ملزمان کو کیسے کلیئر قرار دے دیا ہے؟

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال کو اطلاع دیے بغیر مقدمے کی تفتیش تبدیل کر دی ہے۔

یاد رہے کہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں