راکھی ساونت کی خانہ کعبہ کے سامنے خصوصی دعا، ویڈیو وائرل

Rakhi Sawant Nepal Flood Prayer
فائل فوٹو
Updated | Published August, 30 2026 |
لاہو: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دعا کی اور اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

راکھی ساونت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیپال میں سیلاب اور طوفان سے متاثرہ افراد کی سلامتی اور قدرتی آفت کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ اداکارہ نے اپنی دعا میں بچوں، بزرگوں اور جانوروں کی حفاظت کیلئے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی۔

ویڈیو میں راکھی ساونت نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نیپال میں آنے والے سیلاب اور طوفان کو روک دے اور وہاں موجود بچوں، بزرگوں اور جانوروں کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے نیپال اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ان شہریوں کی سلامتی کیلئے بھی دعا کی جو سیلابی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں صارفین نے نیپال کے سیلاب متاثرین کیلئے ان کی ہمدردی اور نیک خواہشات کو سراہا۔

اداکارہ عام طور پر اپنی بے باک اور منفرد شخصیت کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کیلئے فکر مندی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب نیپال اور چین کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیمیں سیلاب اور ملبے کے باعث لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں اچانک آنے والے پانی اور ملبے کے ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر کی تشخیص کے بعد نعمان اعجاز نے کیا دعا مانگی؟

نیپالی حکام کے مطابق سرحدی علاقے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 734 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں