آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی: وفاقی وزیر پیٹرولیم

آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی: وفاقی وزیر پیٹرولیم
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی بیٹی قیمتوں سے پریشان عوام کو ریلیف کی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔

ایک انٹرویو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے اور اس حوالے سے مثبت پیشرفت متوقع ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے بھی اچھی خبر آنے کی امید ہے جبکہ ترکیہ سے بھی مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمان پہلے ہی 200 ملین ڈالر کے ادھار پر پاکستان کو پیٹرول فراہم کرنے پر رضامند ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

علی پرویز ملک نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ بے فکر رہیں آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں