عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Middle East Tensions
فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان رات گئے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 87 سینٹ یا 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 80 سینٹ یا 0.89 فیصد بڑھ کر 91.10 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ خطے میں جاری فوجی کشیدگی اور تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتا ہوا تنازع آبنائے ہرمز سمیت اہم آبی گزرگاہوں سے تیل کی ترسیل کو متاثر کرسکتا ہے۔

دونوں اہم بینچ مارک تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز بھی 4 ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ برینٹ کیلئے یہ 24 جولائی کے بعد جبکہ WTI کیلئے 23 جولائی کے بعد سب سے بڑا یومیہ اضافہ تھا۔

امریکا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے رات گئے ایران میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع میں حالیہ پیش رفت کو کئی ہفتوں کے دوران کشیدگی کا سنگین ترین مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور خطے میں موجود امریکی فوجیوں کے خلاف حملوں کی کوششیں کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہونڈا نے پاکستان میں نئی سی جی 125 متعارف کرا دی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے، جس کے اثرات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں