سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس مراعات میں 2 سال کی توسیع

سندھ حکومت
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published September, 1 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اور رجسٹریشن کی موجودہ مراعات مزید 2 سال جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکج منظور کرتے ہوئے مراعات کی مدت 29 مئی 2028 تک بڑھا دی ہے۔

فیصلے کے مطابق الیکٹرک گاڑی کی رجسٹریشن فیس 1 ہزار روپے برقرار رہے گی جبکہ غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں پر سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس 500 روپے ہوگا۔

الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 500 روپے ایک مرتبہ تاحیات موٹر وہیکل ٹیکس عائد ہوگا۔

کابینہ کے مطابق 2000 سی سی یا اس سے زائد مساوی انجن کی حامل الیکٹرک گاڑیوں پر 5 ہزار روپے لگژری ٹیکس ہوگا جبکہ گاڑی کی تاخیر سے رجسٹریشن پر 1 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ مراعات 30 مئی 2026 سے 29 مئی 2028 تک نافذ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے ساتھ کاربن کے اخراج اور شہری فضائی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق ٹیکس مراعات کے تسلسل سے صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور الیکٹرک موبیلٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں