سنگاپور: ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان

سنگاپور: ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان
سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 1 2026 |
سنگاپور شہر (ویب ڈیسک) سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے والدین کی سہولت کے لیے بچے کی پیدائش سے اس کے 17 سال کی عمر تک پہنچنے تک 55 ہزار ڈالرز سے زائد (ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم دینے کا اعلان کر دیا۔

اس مہنگائی کے دور میں شادی کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے اور شادی کے بعد اولاد کی پرورش کرنے کا خیال لوگوں کو پریشان کر دیتا ہے۔

مگر دنیا کا ایک ملک ایسا ہے جہاں والدین کی سہولت کے لیے بچے کی پیدائش سے اس کے 17 سال کی عمر تک پہنچنے تک 55 ہزار ڈالرز سے زائد (ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جی ہاں واقعی سنگاپور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہاں پیدا ہونے والے ہر بچے کے 17 سال کی عمر تک پہنچنے تک 55 ہزار 48 ڈالرز کی مالی معاونت والدین کو فراہم کی جائے گی۔

سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا جس کا بنیادی مقصد اس ملک میں شرح پیدائش میں آنے والی کمی کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

وزیراعظم لارنس وونگ کے مطابق ابھی بھی سنگاپور میں ہر بچے کی پیدائش پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے اور اس کا انحصار کسی خاندان میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب پر ہوتا ہے مگر بیشتر افراد کے لیے اسے سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اس عمل کو سادہ بنانے کے لیے سنگاپوری شہریت رکھنے والے ہر بچے کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ پیکج 5 حصوں میں فراہم کیا جائے گا۔

ایک بچے کی پیدائش کے بعد 12 مہینوں کے دوران 7880 ڈالرز (21 لاکھ 58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) والدین کو دیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں 69 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد 16 برسوں کے دوران فراہم کیے جائیں گے، اس مرحلے میں ہر سال 4 لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد دیے جائیں گے۔

تیسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے چائلڈ ڈویلپمنٹ اکاؤنٹ کی مد میں 10 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد دیے جائیں گے۔

چوتھے مرحلے میں ہر بچے کو چائلڈ ڈویلمنٹ اکاؤنٹ میں 16 سال کی عمر پر پہنچنے پر 10 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد فراہم کیے جائیں گے۔

آخری مرحلے میں جب بچے کی عمر 17 سال ہوگئی تو اعلیٰ تعلیم کے اخراجات کے لیے 21 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سنگاپور میں فی خاتون بچے کی پیدائش کی شرح ریکارڈ کمی کے بعد 0.87 تک پہنچ چکی ہے جبکہ عالمی سطح پر 2.1 کو نارمل قرار دیا جاتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں