مریم نواز کا طلبہ کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو اسی ہفتے ای بائیک سکیم کا پورٹل کھولنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ طلبہ آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ سے ای بائیک کے لیے ڈاؤن پیمنٹ وصول نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، جبکہ حکومت پنجاب بائیکس پر عائد انٹرسٹ اور انشورنس کے اخراجات بھی ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی خواتین کو مفت الیکٹرک سکوٹیز دینے کی منظوری
اجلاس میں طلبہ کیلئے ای بائیک کی ماہانہ قسط تقریباً 3 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اس سکیم کے ذریعے طلبہ کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور انہیں جدید و ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ای بائیک پورٹل کھلنے کے بعد طلبہ سکیم سے متعلق اہلیت، درخواست دینے کے طریقہ کار اور دیگر شرائط سے آگاہ ہو سکیں گے۔