لندن روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان
پی آئی اے کے مطابق 27 اکتوبر سے لندن کے لیے براہ راست پروازیں ہفتے میں 4 سے بڑھا کر 7 کر دی جائیں گی۔ نئے شیڈول کے تحت اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتے میں 5 جبکہ لاہور سے 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔
ائیر لائن کا کہنا ہے پروازوں میں اضافہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے بین الاقوامی آپریشنز پر اعتماد بھی بحال ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان
برطانیہ نے جولائی 2025 میں پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا تھا جس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کے لیے برطانیہ میں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔
پی آئی اے نے تقریبا پانچ سال کے وقفے کے بعد ستمبر 2025 میں برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بحال کی تھیں، مانچسٹر برطانیہ کا پہلا شہر تھا جہاں پی آئی اے نے دوبارہ پرواز کا آغاز کیا۔
بعد ازاں رواں سال مارچ میں لندن کے لیے بھی براہ راست پروازیں بحال کر دی گئیں جبکہ اب ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 ہونے سے پی آئی اے کے برطانیہ آپریشنز مزید وسیع ہو جائیں گے۔