معروف تاجر صلاح الدین نورزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Salahuddin Noorzai
فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر صلاح الدین نورزئی جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کوئٹہ میں ائیرپورٹ پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں تاجر صلاح الدین نورزئی مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے کے باعث صلاح الدین نورزئی شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے، فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں،واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مقتول کی لاش ضروری قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی، واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد راحیل کامران شیخ مستعفی

ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعے کے محرکات سامنے نہیں آسکے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و تشویش کی فضا پھیل گئی، تاجر برادری اور اہلخانہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں