سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ

Swat Earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
سوات: (ویب ڈیسک) سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بعض علاقوں میں لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے سوات سمیت گردونواح کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اچانک زمین لرزنے سے شہریوں میں کچھ دیر کیلئے خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد احتیاطاً اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث اس کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں تشویش پائی گئی، تاہم کچھ دیر بعد صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ زلزلہ خیز خطہ ہے، جہاں وقتاً فوقتاً زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نےنہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

 

 

 

شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سرکاری اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں