بلاول نے شادی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے،نہ ہی میں کسی شہزادی گلوریا کوجانتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہ سانحہ پمز میں پاکستان کے درالحکومت میں 14 بچے فوت ہوئے، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، یہ وزیر ایک ہسپتال نہیں سنبھال سکتا ہے، یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بناؤ اور چلاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی کی خبر جھوٹی ہے، مرتضیٰ وہاب
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ وزیر اس وقت کہہ رہا ہے جب سندھ اسمبلی اس معاملے پر ایک جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پاٹی بلاول بھٹو اور صدر ملکت آصف علی زرداری، بلاول کی ممکنہ منگنی کے سلسلے میں آسٹرین خاندان سے بات چیت کے لیے ویانا میں موجود ہیں۔
ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 31, 2026
میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں
سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔ pic.twitter.com/zI6OljDC3r
اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں بلاول کی ممکنہ دلہن کو آسٹریا کے سابق شاہی خاندان 'ہاؤس آف ہیبسبرگ-لورین' سے جوڑا جا رہا ہے اور کچھ رپورٹس میں انہیں آسٹریا کے آخری شہنشاہ کارل اول کے خاندان سے بتایا گیا تھا۔