بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی کی خبر جھوٹی ہے، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور یہ اطلاعات درست نہیں ہیں۔
انہوں نے عوام اور میڈیا پر زور دیا کہ ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے سے گریز کیا جائے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں گردش کرنے والی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ذاتی زندگی سے متعلق یہ خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم ان کے ترجمان کی جانب سے تردید کے بعد ان اطلاعات کی حیثیت واضح ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور ملکی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ترجمان کی جانب سے جاری وضاحت کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مستند معلومات کے بغیر آگے بڑھانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔