لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی

لاہور جنرل ہسپتال
وارڈ میں موجود حاملہ خواتین سمیت تقریباً 70 افراد کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکال لیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 1 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی، جس کے باعث وارڈ میں دھواں بھر گیا، تاہم ہسپتال کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

واقعے کے بعد وارڈ میں موجود حاملہ خواتین سمیت تقریباً 70 افراد کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ کی حالت خراب ہوگئی، جسے فوری طور پر لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس برہم

ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ ہسپتال کے عملے کو فراہم کی جانے والی فائر سیفٹی ٹریننگ انتہائی مؤثر ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ تربیت یافتہ عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فائر ایکسٹنگوشرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور اس دوران کسی بیرونی فائر بریگیڈ کی مدد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا تھا کہ لاہور جنرل ہسپتال کی پوری ٹیم نے باہمی تعاون اور بہترین پیشہ ورانہ انداز میں کام کیا، جس کے نتیجے میں صورتحال پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مریض، حاملہ خاتون یا بچے کو نقصان پہنچا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں