فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، اسٹریٹجک شراکت اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان، ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتاروغلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، امن و استحکام کیلئے سفارتی رابطے جاری رکھنے پراتفاق
ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ دفاع کے لیے 'مکہ معاہدے' کے تحت قائم اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں پاکستان، ترکی اور مملکتِ سعودی عرب شامل ہیں، تینوں فریقین نے اسٹریٹجک شراکتداری اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں پاکستان، مملکتِ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کی عکاس تھیں۔