وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، امن و استحکام کیلئے سفارتی رابطے جاری رکھنے پراتفاق

امن و استحکام کیلئے سفارتی رابطے جاری رکھنے پراتفاق/فائل فوٹو
امن و استحکام کیلئے سفارتی رابطے جاری رکھنے پراتفاق/فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
بشکیک(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

دونوں رہنماؤں نے رواں سال جون میں ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، ملاقات میں علاقائی روابط کے فروغ اور عوامی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران اور ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والے تعمیری روابط کا حوالہ دیتے ہوئے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

شہباز شریف نے پائیدار امن اور استحکام کے لیے تحمل، ضبط اور مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا، وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے اسے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے قابلِ عمل راستہ قرار دیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

صدر پزشکیان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے کے لیے ایران کی بھرپور خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے عصرِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں