پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، اب پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت ملے گا
پروف آف لائف سرٹیفکیٹ/ویب ڈیسک
Updated | Published August, 31 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنشن کے اہل ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نادرا نے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے پروف آف لائف یعنی تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ اب مکمل طور پر مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے
اس سے بھی زیادہ سہولت یہ ہوگی کہ اب اپنے اہل پنشنرز نادرا آفس آئے بغیر گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی یہ تصدیق کرا سکیں گے۔ جو پنشنرز خود ایپ استعمال نہیں کر سکتے، ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی مقررہ شناختی تصدیق کے بعد یہ سہولت حاصل کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز، 988 سے زائد نادرا مراکز اور 500 سے زائد یونین کونسلز سے بھی پروف آف لائف مفت حاصل کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہیں تو آسکتے ہیں: خواجہ آصف
بزرگ، صاحبِ فراش اور کم نقل و حرکت والے افراد کے لیے نادرا کی موبائل سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔ یعنی اب پنشنرز کے لیے تصدیقِ حیات آسان بھی، مفت بھی اور بڑی حد تک گھر بیٹھے بھی ہو جایا کرے گی۔