عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہیں تو آسکتے ہیں: خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں بھائی آخری بار 2022 میں نائیکوپ پر پاکستان آئے تھے اور ان کے کارڈز اب بھی موجود ہیں۔

ان کے مطابق سلیمان خان کا نائیکوپ 6 جنوری 2030 جبکہ قاسم خان کا کارڈ 8 نومبر 2032 تک مؤثر ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی اس لیے حکومت کی جانب سے ویزا نہ دینے کا تاثر درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاندان یا پی ٹی آئی کی جانب سے یہ کہنا کہ حکومت سلیمان اور قاسم خان کو ویزا نہیں دے رہی، درست نہیں ہے۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کی سہولت کے انتظامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کو پی ٹی آئی کا صدر بنانے کی خبر جعلی نکلی

اے ایس ایف سیکنڈ ہولڈ کے انٹرنیشنل ایریا میں وزیر دفاع نے خواتین مسافروں کی طویل قطار دیکھی اور اضافی سرچ کاؤنٹر کھولنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے نئے تعمیر شدہ امیگریشن ایریا کا بھی معائنہ کیا جبکہ زیر تعمیر ڈومیسٹک ڈیپارچر ایریا کے دورے کے دوران ڈراپ آف لین پر ٹریفک کے رش پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ احکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں