پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری، امریکا کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم کا موقع

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 30 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی طلبا کے لیے امریکا کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بڑا تعلیمی پروگرام متعارف کرا دیا گیا

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے دورہ امریکا کے دوران ایم آئی ٹی، ہارورڈ، پرنسٹن، کولمبیا اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

حکومت پاکستان نے ’’پاکستان فنڈ فار ایجوکیشن‘‘ کے تحت پروگرام کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے منتخب پاکستانی طلبا کو عالمی معیار کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک ملازمین کی تلاش اب ہوئی آسان

رپورٹ کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبا کو سالانہ 29 ہزار امریکی ڈالر تک مالی معاونت دی جائے گی۔ پروگرام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، بائیوٹیکنالوجی، زراعت اور پبلک پالیسی سمیت جدید اور اہم شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اب قابلیت، اہلیت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کی بنیاد پر عالمی شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ ایسے پروگرام پاکستانی طلبا کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں