بیرون ملک ملازمین کی تلاش اب ہوئی آسان
وہ پاکستانی جو بیرون ملک ملازمت کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے فراڈیوں سے بچ کر نوکریاں تلاش کرنا انتہائی آسان ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت تلاش کر کے اس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے ریکروٹنگ ایجنسی کی طرف سے پیش کردہ کسی بھی جاب کی تصدیق یا تلاش کی جا سکتی ہے۔
پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو متعلقہ ایمپلائر کی طرف سے ایمیگریشن رولز 1979 میں بیان کیے گئے اداروں (پاکستانی سفارتخانے، یا متعلقہ ملک کی وزارتِ خارجہ، یا اس ملک کے پاکستان میں موجود سفارتخانے) میں سے کسی ایک سے تصدیق شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اس ریکروٹنگ ایجنسی کو ایک مخصوص مدت کیلیے ان آسامیوں کیلئے بھرتی کا اجازت نامہ (پرمیشن) جاری کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا میرپورخاص میں بھی پنک اسکوٹیز تقسیم کرنےکا فیصلہ
ہر اجازت نامے (پرمیشن) کا ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جس کا بھرتی کرنے کیلئے دیے گئے ہر اشتہار میں ذکر کرنا لازمی ہے۔ جیسے ہی یہ اجازت نامہ (پرمیشن) جاری کیا جاتا ہے ایک خودکار طریقہ کار کے تحت اس مخصوص مدت کیلئے یہ آسامیاں ایک پرمیشن ٹریکنگ نمبرپی ٹی این کے تحت بیورو آف ایمیگریشن کی ویبسائٹ پر ظاہر ہو جاتی ہیں اور یہ مدت ختم ہوتے ہی یا بھرتی مکمل ہوتے ہیں خود بخود وہاں سے ہٹ جاتی ہیں۔

ان آسامیوں پر بھرتی کیے گئے افراد کی ملازمت کی مکمل ذمہ داری متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسی کی ہوتی ہے جس کے خلاف شکایت بیورو آف ایمیگریشن یا پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کو کی جاسکتی ہے۔