سندھ حکومت کا میرپورخاص میں بھی پنک اسکوٹیز تقسیم کرنےکا فیصلہ
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی 2ہزار سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ اور متعلقہ تربیت فراہم کر چکی ہے تربیتی عمل کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد سمیت مختلف شہروں میں جاری ہے، حکومت چاہتی ہے زیادہ سے زیادہ خواتین کو محفوظ طریقے سے اسکوٹی چلانےکے قابل بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی کی خبر جھوٹی ہے، مرتضیٰ وہاب
سینئروزیر نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں925، دوسرے مرحلے میں 476 اسکوٹیز مختص کی گئیں اب تک 810 سے زیادہ اسکوٹیز خواتین میں مفت تقسیم کی جاچکی ہیں، کراچی 410، سکھر 200اور حیدرآباد میں 200اسکوٹیز شامل ہیں۔
سندھ حکومت پروگرام کو صوبے کے مختلف علاقوں تک وسعت دے رہی ہے آئندہ مرحلے کے دوران میرپورخاص میں پنک الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گی، حکومتی اقدام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، نقل وحرکت کی آزادی، خود اعتمادی، معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔