کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کی شامت آگئی

Lahore Traffic Police
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 30 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں کم عمر، بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں اور موٹرسائیکل پر تین سواروں کیخلاف آج جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا، ٹریفک پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف صرف چالان نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی۔ کم عمر ڈرائیور کی موٹرسائیکل صرف جووینائل پرمٹ پیش کرنے کی صورت میں چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ چھٹی کے روز اکثر بچے گھروں سے موٹرسائیکل، گاڑی یا رکشہ لے کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے موٹرسائیکل پر تین سواروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے شخص پر 5 ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس دفاتر کے باہر بھی خصوصی ہولڈ اپ کیا جائے گا، جہاں موٹرسائیکل سواروں کو موقع پر لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کیلئے نہ دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے حادثات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں