ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

NEPRA Electricity Price Hike
فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹیڈ  نے جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ درخواست میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں بجلی کی اصل فیول لاگت 9 روپے 61 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ دونوں لاگتوں کے درمیان فرق کی بنیاد پر 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔

اگر نیپرا کی جانب سے مجوزہ اضافے کی مکمل منظوری دے دی جاتی ہے تو صارفین سے مجموعی طور پر تقریباً 36 ارب 54 کروڑ روپے اضافی وصول کیے جاسکتے ہیں۔

حتمی فیصلے کے بعد ہی واضح ہوگا کہ ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین سے کتنی اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

جولائی کے دوران بجلی کی پیداوار کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مہنگے درآمدی ایندھن، بالخصوص RLNG، درآمدی کوئلے اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار نے مجموعی فیول کاسٹ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جولائی میں بجلی کی فیول لاگت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 38 فیصد زیادہ رہی۔ درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت تقریباً 16 روپے 33 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔

نیپرا کے سامنے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں درآمدی LNG سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت تقریباً 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کی لاگت 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ تک ریکارڈ کی گئی۔

اگر نیپرا نے CPPA-G کی جانب سے مانگا گیا 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کرلیا تو اس کا اثر ستمبر کے بجلی بلوں میں سامنے آسکتا ہے۔ تاہم فی الحال یہ اضافہ حتمی نہیں ہے اور صارفین کو اضافی رقم ادا کرنے کا فیصلہ نیپرا کے حتمی فیصلے سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ نانبائیوں کا احتجاج کا اعلان

اس سے قبل نیپرا نے جون 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق اگست کے بجلی بلوں میں کیا گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں