سہیل آفریدی 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 29 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور آیت نور کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخو حکومت کا ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بل کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں