خیبرپختونخو حکومت کا ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی حکومت نے خواتین کے لیے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا اور صوبائی کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔ سکیم کے تحت کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو ای وی بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ای وی بائیکس سکیم کا پہلا فیز بہت جلد شروع کیا جائے گا اور بائیکس خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی، بائیکس کے بعد حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ای وی رکشوں کی سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، جو صوبے میں صاف اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوا، صوبائی وزیر اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی شفیع جان نے اجلاس کے بعد کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے ضلع چارسدہ میں عمر زئی کے نام سے ایک نئی تحصیل کے قیام کی منظوری دی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور فنانس محکموں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو ڈویژن، سب ڈویژن، تحصیل اور سب تحصیل جیسی انتظامی اکائیوں میں مستقبل میں کسی بھی تبدیلی کے لیے معیار طے کرے گی تاکہ ایسی تبدیلیاں عوامی مفاد اور صوبے کی انتظامی ضرورت کے مطابق کی جا سکیں۔

شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے سال 2027 سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے ذریعے کروانے کی حتمی طور پر منظوری دی ہے، اس سلسلے میں تکنیکی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے عدالتی افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی کی منظوری دی ہے اور صوبائی اسمبلی کی مشترکہ قرارداد نمبر 240 کو وفاقی حکومت کو بھجوانے کی اجازت دی ہے، اجلاس میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی مالی سال 25-2024 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی، جس میں سے 500 ملین روپے خصوصی طور پر چترال کے اضلاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں، کابینہ نے وانا کے شہید مولانا مرزا جان کے معاوضے میں خصوصی کیس کے طور پر اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کی منظوری دی۔

شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2025 کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو تاجکستان اور پاکستان کے درمیان مقامی ترقی کے شعبے میں ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے لیے صوبائی حکومت کی رضامندی وفاق کو بھیجنےکی اجازت دی گئی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیبر کے لیے 5 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے لیے 54 مزید بسوں کی خریداری کے مرحلے میں کسٹمز ڈیوٹی، ٹیکسز اور درآمدی اخراجات پورے کرنے کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، کابینہ نے خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (کیچ) کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کے لیے برج فنانسنگ کی بھی منظوری دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے گاوی 6.0 ویکسین پورٹ فولیو آپٹیمائزیشن اینڈ پرائیورٹائزیشن (وی پی او پی) پروگرام کے تحت ہیکسا ویلنٹ ویکسین، پی سی وی-14، ڈی پی ٹی بوسٹر ڈوز اور ہیپاٹائٹس-بی برتھ ڈوز سے متعلق ملکی سطح کے اقدامات کی صوبائی منظوری دیم اس منظوری کے بعد پینٹا ویلنٹ اور آئی پی وی سے ہیکسا ویلنٹ ویکسین کی طرف منتقلی ممکن ہو سکے گی، جس میں کئی اینٹیجنز کو ایک ہی ویکسین میں شامل کیا جائے گا جس سے مالیاتی اخراجات میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں