عمران خان کی صحت پر تشویش، سہیل آفریدی کا عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ

سہیل آفریدی/فائل فوٹو
سہیل آفریدی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 28 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 57ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عدالتوں کی جانب سے عمران خان کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق جاری احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے علاج کے لیے ان کی بہن اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے مبینہ طور پر عدالتی حکم پر عملدرآمد کے بجائے فراڈ کیا اور عمران خان کو رات کے اندھیرے میں جعلی طریقے سے ہسپتال لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش میں مبتلا ہے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کی نگرانی میں عمران خان کی صحت خراب ہوئی ہے، جبکہ جب انہیں گرفتار کیا جا رہا تھا تو وہ مکمل طور پر صحت مند تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز: حکومت کا لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو گزشتہ آٹھ، نو ماہ سے مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کا رویہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو درپیش صحت کے مسائل بھی اسی صورتحال کا نتیجہ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے حوالے سے جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا عدلیہ اور ججز کی توہین کے مترادف ہے، جبکہ پوری قوم کی نظریں عدالتوں کی طرف ہیں اور عوام عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.11 ▼ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.94 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.78 ▼ 0.55
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▼ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.24 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418 ▼ 6,778
Gold 22K Per Tola 440,383 ▼ 6,213
Gold 21K Per Tola 420,366 ▼ 5,930
Gold 18K Per Tola 360,314 ▼ 5,083
Silver Per Tola 7,152 ▼ 76
Platinum Per oz (USD) 1,846 ▼ 44.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 0.50
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں